Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی مندر تعمیر کے بعد ہی 2019ء کا پارلیمانی الیکشن لڑیگی ، ساکشی مہاراج

لکھنؤ- - - - -اتر پردیش کے اناؤ ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا کہنا ہے 2019 کے پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی۔ پریکرما مارگ پر واقع اپنے آشرم پر صحافیوں سے بات چیت میں ساکشی نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لئے پتھر تراشنے کا کام جاری ہے، مندر کی تعمیر کا کام کبھی رکا ہی نہیں تھا اور اب ساری پابندی اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششیں کی جاری رہی ہے۔ پارلیمنٹ کے الیکشن سے پہلے ہر حال میں ساری رکاوٹیں دور کرکے ہی انتخابی میدان میں جائیں گے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ساکشی مہاراج نے رام مندر پر بیان دیا ہو۔ وہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ بول چکے ہیں۔ کچھ ماہ قبل ہی ساکشی نے کہا تھا کہ 'رام مندر بنانے کا کام کسی حکومت کا نہیں ہے، حکومت کا کام صرف رکاوٹ دور کرنا ہے۔

شیئر: