ریاض۔۔۔۔اسکائی نیوز چینل نے 11ستمبر 2001کے طیارہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ اور قطر سے متعلق نئی دستاویزی فلم بدھ کو جاری کردی۔فلم کا نام ’’قطرمنہٹن کے راستے پر‘‘رکھا گیا ہے۔اس میں طیارہ حملوں میں قطر کے کردار کی منظر کشی کی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ قطر نے امریکی تاریخ کے سب سے بڑے دہشتگرد حملے کے ماسٹر مائنڈ کو کیا کچھ فراہم کیا۔ اس میں خالد شیخ محمد دہشتگرد کی قطر کے سابق وزیر اوقاف و وزیر داخلہ عبداللہ بن خالد آل ثانی کی جانب سے سرپرستی کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔اس میںیہ بھی ظاہر کیاگیا ہے کہ عبداللہ آل ثانی اسامہ بن لادن اور دہشتگرد جماعتوں سے کیا کچھ ہمدری کرتے رہے ہیں۔