Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتر ینہ کے پش اپس کی ویڈیو وائرل

  ممبئی ...بالی وڈ اسٹارکترینہ کیف نے سلمان خان کے ساتھ انپی نئی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ کترینہ ماہر فٹنس ٹرینر کی طرح پش اپس لگاتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں بالی وڈ اداکارہ نے پہلے دونوں ہاتھوں کے سہارے 4 پش اپس لگائے پھر ایک ہاتھ کے سہارے بھی اتنے ہی پش اپس لگائے۔ ہاتھوں کے بغیر پش اپس لگانے کی کوشش کی مگر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گرگئیں۔ اس سے پہلے کترینہ نے فلم کی شوٹنگ کی ایک اور ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں وہ سرفنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔
 

 

شیئر: