لندن۔۔۔۔برطانیہ میں ساحلوں پر جدید ڈیزائن کے ہٹ بنانے کا مقابلہ منعقد ہوا۔آئر لینڈ کے 2آرکیٹکٹ اسٹیون ویلی اور کیون نے یہ مقابلہ جیت لیا۔اب خیال ہے کہ برطانوی ساحلوں پر نئے ڈیزائن کے ہٹس تیار ہونگے۔یہ دونوں آرکیٹکٹ پہلے بھی مختلف ڈیزائنوں کی وجہ سے عالمی مقابلے جیت چکے ہیں۔یہ ہٹس اگلو کی شکل کے نظر آتے ہیں ۔ لوگوں نے انہیں بہت زیادہ پسند کیا۔