Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر اعتراض نہیں،خورشید شاہ

  اسلام آبا...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ کو ڈ کٹیٹ نہ کریں۔کسی فرد کواختیار نہیں کہ عدالت کوبتائے کہ اسے کیا کرنا ہے۔ سپریم کورٹ ایک شخص کو نا اہل قرار دے اور دوسرے کو نا اہل قرار نہ دے تو یہ بھی درست نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت حکومت کی ناکامی ہے۔دریں اثناءٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر کوئی اعتراض نہیں ۔ تحریک انصاف بھی انہیں وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا نوازشریف 14 اگست کو بطور وزیراعظم پرچم کشائی کر سکیں گے کیوں کہ وہ وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانا مہ کیس زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ جلد اس کا فیصلہ آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں کہ وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے مگر میاں صاحب بہت ضدی ہیں وہ اڑجاتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں ۔ لوگ بھاگ جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا کوئی دشمن نہیں۔ یہ خود اپنے دشمن ہیں۔ گرینڈ اپوزیشن کے حوالے سے عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
 

شیئر: