Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں، طاہر اشرفی

لاہور - - - - -  ریاستی اور گروہی دہشت گردی کے خلاف تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہو گی ،بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں، کل ملک بھر کی مساجد میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی مذمت کی جائے گی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں کی جائیں گی، بیت اللہ ، مسجد نبوی ؐ اور الاقصیٰ کے دشمن ہی پاکستان کے دشمن ہیں ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے ، تمام مکاتب فکر دہشت گرد ی اور انتہاء پسندی کے خلاف افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں، یہ بات جمعیت علماء اہلحدیث اور پاکستان علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام ہونے والی تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ، کانفرنس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ، کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر الحسن ، مولانا غلام اللہ خان ، مفتی محمد ضیاء مدنی ، مولانا قاری محمد ادریس قاسمی ، مولانا حنیف بھٹی ، طاہر گجر ، میاں محمد ارشاد ، مولانا حمزہ طاہر ، ماسٹر یعقوب خان ، پاسٹر بشیر خورشید ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا عمر گجر ، مولانا طیب گورمانی، پیر حافظ نزاکت اللہ ، مفتی محمد عمران معاویہ ، حافظ زکریا قصوری ، ڈاکٹر عبد الرزاق ظہیر، محمد وقاص شیرازی، مولانا محمد فاروق ، مولانا سید فضل عباس کاظمی ، مولانا ساجد گجر، مولانا محمد احمد مکی، مولانا مظفر ، مولانا محمد اشفاق پتافی، قاری سلیم الرحمن اور دیگر نے کہا کہ اسلامی ممالک کے امن کو تباہ کرنے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ، طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ الاقصیٰ کی آزادی اور ارض الحرمین الشریفین کی سلامتی اور دفاع کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امت کی وحدت کا مرکز بیت اللہ ، مسجد نبوی ؐ اور الاقصیٰ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اسلامی ممالک میں داخلی انتشار پیدا کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کے مطابق انتظامی امور طے کئے جائیں۔

شیئر: