Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاری خلاف ورزیوں کے انتہائی جرمانے کا فیصلہ خصوصی ادارہ کریگا

ریاض۔۔۔۔محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل طارق الربیعان نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے کی معمولی حد ادانہ کرنے کی صورت میں جرمانے ایک ماہ بعد خو د کار نظام کے تحت انتہائی حد تک پہنچ جاتے ہیں۔الربیعان نے کہا کہ بھاری خلاف ورزیوں کے انتہائی جرمانے کا فیصلہ خصوصی ادارہ کرتا ہے۔انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ سعودی کابینہ نے یکم جنوری 1438ھ کو بھاری خلاف ورزیوں پر جرمانوں کا جوفیصلہ کیا تھا ان کی انتہائی حدکا فیصلہ محکمہ ٹریفک کا خصوصی ادارہ ہی کرتاہے۔یہ وضاحت مقامی شہری کے اس استفسار کے جواب میں کی گئی جس میںکہا گیا تھا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر مقرر ابتدائی جرمانے انتہائی حد کو پہنچنے کے بعد اداکئے جاسکتے ہیں؟ یہ استفسار محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری شدہ اس فیصلے کے تناظر میں کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے انتہائی جرمانے معطل کردیئے گئے ہیں اور آئندہ جرمانے معمول کے دائرے ہی میں ادا کئے جائیں گے۔

شیئر: