Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل سے شامیوں کیلئے امداد کی ترسیل کا مطالبہ

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ لاکھوں شامیوں کو انسانی امدادکی ترسیل یقینی بنائے۔ امریکہ سعودی عرب ،برطانیہ ،فرانس اور ترکی وغیرہ ممالک نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں شامیوں کو امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔جنیوا میں 14سفارتی مشنوں کے دستخط سے جاری شدہ پیغام نے شامی صد ر اور حلیف ممالک روس اور ایران کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

شیئر: