Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دہشتگردوں کے اثاثے منجمد

ابوظبی ۔۔۔متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی کی فہرست میں شامل شخصیات اوراداروں کے اثاثے منجمد کرنے شروع کردیئے۔ امارات کے سنٹرل بینک نے ملک کے تمام مالیاتی اداروں اور بینکوں کوتحریری طور پر ہدایت جاری کی کہ ان تمام افراد اوراداروں کے اثاثے دریافت کرکے منجمد کردیئے جائیں جن کے نام 4عرب ممالک کی جانب سے جاری کردہ دہشتگردوں کی فہرست میں آچکے ہیں۔

شیئر: