Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے یمن کو تباہ کردیا، قطر

واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ میں متعین قطری سفیر مشعل آل ثانی نے ایران کی زبان بولتے ہوئے عرب اتحاد پر یمن کو تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔مشعل آل ثانی نے بین الاقوامی امور کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب اتحاد نے یمن کو مکمل تباہ کردیا۔ 17ملین یمنیوں کو قحط میں مبتلا کردیا۔ انہوں نے ایک دعویٰ یہ بھی کیا کہ قطر امریکی اقدار اپنانے پر زور دے رہا ہے جبکہ سعودی عرب اپنے یہاں وہابیت کی قدریں رائج کررہا ہے۔

شیئر: