اسلام آباد ... ایف بی ار نے 2016 میں ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات جاری کردیں۔وزیراعظم نوازشریف 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے 5 کروڑ36 ہزار اوربلوچستان کے سینیٹرروزی خان کاکڑ نے 4 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے99 لاکھ سے زائد،سینیٹر محمد طلحہ محمودنے 3 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 268 روپے،سینیٹر فروغ نسیم نے 2 کروڑ 2 لاکھ 33 ہزار725 روپے جبکہ اعتزاز احسن نے ایک کروڑ38 لاکھ54 ہزار 837 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک لاکھ 24 ہزار 215 روپے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔فاروق ایچ نائیک نے 78 لاکھ 51 ہزار روپے،ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار نے 39 ہزار 758 روپے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34 ہزار 941 روپے، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 50 ہزار181 روپے ٹیکس ادا کیا۔اسپیکر ایاز صادق نے ایک لاکھ 4 ہزار 853 روپے ،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے 39 لاکھ 83 ہزار491 روپے ٹیکس دیا۔ پیپلزپارٹی کے سابق وزیر نوید قمر نے صرف50ہزار روپے ٹیکس دیا۔