Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان کا واقعہ بدترین ظلم ہے ،شہباز شریف

ملتان.. وزیراعلی پنجاب نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کو بدترین ظلم قرار دیا ہے ۔ شہباز شریف جمعرات کو ملتان پہنچے۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے 3 افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی جو 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی ۔ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ18 جولائی کو ہوا جبکہ ایف آئی آر 8 دن بعددرج کی گئی۔ وزیر اعلی نے ملتان کے علاقے مظفرآباد تھانے کا پورا عملہ معطل کردیا ۔ملتان کے ڈی پی او کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے وا قعہ کا از خودنوٹس لیا ہے ۔ آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔ پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملتان کے علاقے مظفر آباد میں ایک شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پرپنچایت نے بدلے میں ملزم کی 17 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا حکم سنایا۔فیصلے کے بعد متاثرہ لڑکی کے بھائی نے ملزم کی بہن کے ساتھ زیادتی کی۔

 

شیئر: