Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھوپیا کو مزید ایک ماہ کی مہلت گئی

ایتھوپیا۔۔۔۔ایتھوپیا نے اعلان کیا ہے کہ اسے سعودی عرب نے ایک ماہ کی اضافی مہلت دیدی ہے۔ ایتھوپیا کے کئی لاکھ باشندے سعودی عرب میں غیر قانونی طورپر مقیم ہیں۔ ایتھوپیا کی حکومت اپنے شہریوں کو بہ رضا و رغبت مملکت سے وطن واپس آنے پر آمادہ کررہی ہے تاکہ وہ قید ، جرمانے اور فنگر پرنٹس کے منفی نتائج سے بچ جائیں۔ جدہ میں ایتھوپیا کے قونصل خانہ نے اطلاع دی کہ 24جولائی 2017کو شاہی مہلت ختم ہوگئی تھی، ہمارے لئے اضافی مہلت 25جولائی سے شروع ہوگئی ہے۔ سابقہ اطلاع کے مطابق ایتھوپیا کے 4لاکھ شہری مملکت میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں ان میں سے صرف 15فیصد ہی ایتھوپیا واپس گئے ہیں۔

شیئر: