بیجنگ۔۔۔۔چین کے صوبہ سیچوان میں لوگ اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہوں نے آسمان پر ایک بڑے پانڈہ کی شکل کا بادل دیکھا۔ شروع میں تو کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا لیکن جب لوگوں نے غورسے دیکھا تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ بادلوں نے پانڈہ کی شکل اپنائی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ سیچوان ہی وہ صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ پانڈہ پائے جاتے ہیں۔ایک اخبار کے فوٹو گرافر نے اس کی تصویر اتار کر ویب سائٹ پر ڈال دی۔ اس کا کہنا ہے کہ میں بادلوں کی متعدد تصاویر اتاری تھی۔جب اسے اپنے کمپیوٹر پر دیکھا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ تو پانڈہ جیسی شکل کا بادل ہے۔ مجھے بڑی حیرت ہوئی۔کیونکہ پانڈہ کا آبائی گھر ہی سیچوان صوبہ ہے اور اسی صوبے کے ایک شہر میں بادلوں نے بھی چینی ثقافت کا ساتھ دیا۔چین میں پانڈہ کو قومی علامت سمجھاجاتاہے۔ خیال ہے کہ پانڈہ کی نسل 8ملین سال پرانی ہے۔ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے جنوبی علاقے کے جنگلات میں پانڈہ پائے جاتے تھے۔