واشنگٹن۔۔۔۔ریسرچرکا کہنا ہے کہ انسان جانوروں کے جذبات پہچان سکتا ہے۔ محققین نے 9مختلف جانوروںکے ایک گروپ کی آوازیں ریکارڈ کیں جس کے بعد انہوں نے مختلف لوگوں سے سوال کیا کہ وہ ان آوازوں کی مدد سے جانوروں کے جذبات کا پتہ لگائیں ۔رپورٹ کے مطابق انسانوں نے انکی آواز کے اتارچڑھاؤسے پتہ لگایا کہ جانور آخر کیا چاہتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے جو نتائج اخذ کئے ہیں اس سے جانوروںکی فلاح و بہبود میں زیادہ مد د ملے گی اور انسان صرف ان کی آواز سن کر پتہ لگا سکے گا کہ وہ آخر کس پریشانی میں مبتلا ہے۔