ریاض -------- سعودی بجلی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ 30دن سے زیادہ کا بل صارفین پر اثر اندا زنہیں ہو گا ۔ اس حوالے سے اس کے برعکس گردش کرنیوالے سارے دعوے خود ساختہ ہیں ۔ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اس ماہ کمپنی نے 40دن کا بل جاری کیا ہے کمپنی پہلے سے یہ اعلان کئے ہوئے ہے کہ اگر صارفین نے مقررہ حد سے زیادہ بجلی استعمال کی تو ایسی صورت میں بل مقررہ قاعدے ضابطے کے مطابق بڑھ جائے گا ۔ کمپنی نے توجہ دلائی کہ 30روز کے اندر اند ربجلی زیادہ استعمال کرنے پر زیادہ بل ہو گا ۔پورا سسٹم اسی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ 30دن سے زیادہ والے بل میں جتنے زیادہ دن ہوں گے انہیں نئے بل کے حساب سے دیکھا جائیگا ۔ بجلی کمپنی اس سلسلے میں برقی بورڈ کے مقرر کردہ ضابطوں کی پابند ہے ۔ بجلی بورڈ صارفین کو مختلف زمرے میں تقسیم کئے ہوئے ہے ۔مثال کے طور پر اگر بل 37دن کا ہو گا تو ایسی صورت میں صارف کا حساب 2000/30x7=233.33کلو واٹ پہلے زمرے کے بموجب کیا جائیگا اور اسی بنیاد پر دوسرے زمرے والوں کا حساب بنایا جائیگا ۔ اس طریقہ کار کا فائدہ صارفین کو ہو گا ۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپیلیں جاری کی جا رہی تھیں کہ ہر ایک بجلی کمپنی سے رابطہ کر کے انہیں اپنے بل میں ممکنہ گڑ بڑ سے مطلع کر کے صحیح صورتحال سمجھنے اور بجلی کمپنی کو مقررہ نظام کے مطابق بل کے حساب سے آمادہ کرنے کی مہم چلائی جائے ۔ بجلی کمپنی کی جانب سے صورتحال واضح کر دئیے جانے کے بعد صارفین کے حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ۔