کیٹی پیری میوزک ایوارڈ شو کی میزبانی کریں گی
عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ کیٹی پیری موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کریں گی۔ میزبانی سمیت کیٹی کو موسیقی کے ٹاپ ایوارڈز کی فہرست میں شامل بھی کیا گیاہے جس میں دو کیٹگریاں”ویڈیو آف دی ایئر“ اور”آرٹسٹ آف دی ایئر“شامل ہیں۔ کیٹی پیری کا نیا میوزک البم مداحوں میں خوب مقبول رہا ہے جبکہ کیٹی سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانےوالی شخصیت بھی رہ چکی ہیں۔ ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب 27 اگست کو لاس اینجلس میں منعقد کی جائےگی۔