کراچی ... پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا۔ 100 انڈیکس ابتدا میں ہی 1100 پوائنٹس گر گیا۔ سرمایہ کاروں کی نظریں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اب پانامہ کیس کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں۔ مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اگر حکومت کے خلاف آیا تو اسٹاک مارکیٹ پر اس کے منفی اثرات پڑیں گے۔