Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس ، فیصلہ تھوڑی دیر بعد

اسلا م آباد...پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ میں شامل جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجازافضل، شیخ عظمت سعید اور اعجازالاحسن اپنے چیمبر پہنچ گئے۔ جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے سنایا جا رہا ہے۔ سب کی نظریں عدالت پر لگی ہیں ۔ سپریم کورٹ کے کورٹ نمبر ایک وکلاءاور سیاسی رہنماوں سے بھرا ہو ا ہے۔ خصوصی پاسز پر اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ سننے کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، جماعت اسلامی امیرسراج الحق،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود اور پیپلز پارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما سپریم کورٹ پہنچ گئے۔حکومت کی نمائندگی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کررہی ہیں۔ وفاقی وزرا سعد رفیق،عابد شیر علی فیصلہ سننے پہنچے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنی گالہ میں فیصلہ سنیں گے وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر قریبی رفقا وزیر اعظم ہاوس میں موجود ہیں۔ 

شیئر: