اسلا م آباد...پانامہ کیس میں 5 رکنی بنچ نے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجازافضل، شیخ عظمت سعید اور اعجازالاحسن نے متفقہ فیصلہ سنایا۔ وزیراعظم نوا ز شریف کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ مریم نواز،کیپٹن صفدر اور حسن اور حسین نواز کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ انہیں فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے آصف جسٹس صف کھوسہ نے کہا کہ تمام مواد احتساب عدالت کو بھجوانے کاحکم دیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ 6 ہفتے میں نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔احتساب عدالت 6 ماہ میں ریفرنس کا فیصلہ کرے۔