پٹنہ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار 2017ء کے نائب صدر کے انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار گوپال کرشن گاندھی کی مسلسل حمایت کرتے رہیں گے۔ جے ڈی یو کے ایک سینیئر رہنما نے جو اس سلسلے میں ہونیوالے اجلاس میں شریک تھے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنے اس موقف پر قائم ہیں۔نتیش جی نے ہمیشہ کہا کہ بہار اور قومی سیاست میں پارٹی کے کردار مختلف ہیں۔ بی جے پی سے اتحاد ریاست کے مفاد میں تھا۔ جبکہ پارٹی گوپال کرشن کو میرٹ کی بنیاد پر حمایت دے رہی ہے اسلئے فیصلہ تبدیل ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ سے کہا گیا کہ وہ وینکیا نائیڈو کے بجائے گوپال کرشن گاندھی کو ووٹ دیں۔