Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ مشرق وسطیٰ کیلئے

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں ٹرمپ نے کہاکہ حزب اللہ ایران کی مدد سے شام میں انسانیت کے سنگین بحران میں اضافے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ یہ تنظیم نہ صرف لبنانی ریاست، لبنانی قوم بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔حزب اللہ پر مزید پابندیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اس حوالے سے میں اہم اعلان کروں گا۔ حزب اللہ پر مزید پابندیوں کی بابت عسکری مشیروں اور دہشت گردوں کے بارے میں وسیع تجربہ رکھنے والوں سے رائے لی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے داعش اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی میں لبنان کی مساعی کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی جانب سے ہرممکن معاونت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

شیئر: