Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کے اتحادی رہیں گے، فضل الرحمان

اسلام آباد... جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا اور کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے عدالت کا احترام کیا موجودہ صورتحال ذمہ دارانہ فیصلوں کا تقاضا کرتی ہے اور یقین ہے مسلم لیگ (ن) جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بطور اتحادی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر باضابطہ ردعمل مسلم لیگ (ن) کا ردعمل آنے کے بعد دوں گا۔

 

شیئر: