Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر اپنے عوام کو حج سے روکنے لگا،القحطانی

ریاض۔۔۔۔سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے بتایا کہ قطری حکام اپنے ہم وطنوں کو حج پر نہ جانے کیلئے ورغلا رہے ہیں۔ عازمین حج کو جھوٹی من گھڑت کہانیاں سنا کر حج پر جانے سے روک رہے ہیں۔القحطانی نے قطری حکام سے کہا کہ وہ اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے نہ روکیں ، یقین رکھیں کہ قطری عوام ہمارے بھائی ہیں۔ ارض مقدس میں ہر حال میں ان کی پذیرائی ہوگی۔

شیئر: