Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، سرمایہ کاروں کو 19ارب ریال کا نقصان

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بھی مندی برقرار رہی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 142پوائنٹس کے مدوجزر کے بعد 85.96پوائنٹس کی کمی کے بعد 7175.17پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ سارے اشاریے منفی زون پر بند ہوئے۔ پرائس انڈیکس میں 1.18فیصد کی کمی سودوں اور حجم میں بالترتیب 30فیصد اور 20فیصد کی انتہائی گراوٹ دیکھی گئی۔ کاروباری مالیت 11فیصد انحطاط کے بعد 11ارب ریال تک گرگئی۔ قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کو19ارب ریال کا نقصان ہوا۔ سیکٹروں میں سب سے زیادہ نقصان انرجی سیکٹر کو ہوا۔ انرجی سیکٹر کو منفی زون پر لے جانے میں نیشنل شپنگ کا بڑا ہاتھ ہے جس کی قیمت 8.15فیصد کمی کے بعد 32.58ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ فوڈ اینڈ بیوریجز سیکٹر کا پرائس انڈیکس 2.24فیصد انحطاط کے بعد 5567.92پوائنٹس پر بند ہوا۔ ٹیلیکوم سیکٹر میں اتحاد اتصالات کی قیمت10.71فیصد کی زبردست کمی کے بعد 18.18ریال تک گر گئی جبکہ کنزیومر سروسز میں الطیار ٹریول کی قیمت 3.35فیصد کمی کے بعد 32.33ریال پر بند ہوئی۔ تداول میں شامل کمپنیوں کے ششماہی مالیاتی نتائج کے ساتھ ڈیویڈنڈ کے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نیشنل گیس نے 35فیصد ، سعودی ٹیلیکوم نے 10فیصد جبکہ ساکو ہارڈویئر نے 17.5فیصد کیش ڈیویڈنڈ دینے کے اعلانات کئے۔

شیئر: