Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی معروف شخصیت محمد عبدالباسط انتقال کرگئے

جدہ ( امین انصاری ) جدہ میں مقیم انڈین کمیونٹی کی معروف شخصیت محمد عبدالباسط جمعہ کی شام انتقال کرگئے ۔ مرحوم انتہائی ملنسار اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتے تھے ۔ وہ انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ کی انتظامی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور اپنے دور میں اسکول انتظامیہ میں رہتے ہوئے تعلیم اور بچوں کے مستقبل کے لئے بہت سے کام کیئے ۔مرحوم سعودی عرب میں 1978 ء سے مقیم تھے ۔ ان کے انتقال پر کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات نے اپنے گہرے دکھ و رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی ۔ انہیں ہفتہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں جدہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

شیئر: