Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

540ملین سال قدیم جیلی فش کی باقیات برآمد

کیلیفورنیا۔۔۔۔مشرقی کیلیفورنیا کے صحرا میں جسے موت کی وادی کہا جاتا ہے 540ملین سال قدیم جیلی فش کا فوسلزملے ہیں۔ خیال ہے کہ اس وقت اس علاقے میں سمندر  ہوگا۔اگرچہ جیلی فش آج کے زمانے میں محجر کی شکل اختیار نہیں کرتیں لیکن قدیم زمانے میں یہ جیلی فش محجر بن گئیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ قدیم زمانے میں یہاں بڑی تعداد میں جانورگھومتے پھرتے رہے ہونگے۔ یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس زمانے میں جیلی فش آج ہی کے زمانے جیسی رہی ہونگی تاہم ماحولیاتی صورتحال اس وقت مختلف تھی۔ آج یہ موت کی وادی صحرائی علاقہ ہے جو کیلیفورنیا کے مشرق میں واقع ہے لیکن540ملین سال پہلے یہاں سمندر کا راج ہوا کرتا تھااور اس کے ساتھ ساتھ ریتیلا ساحل ہوا کرتا تھا۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ریسرچر اوران کے ساتھیوں نے کہاکہ انہیں 10مربع فٹ کے علاقے سے 13جیلی فش کی باقیات ملی ہیں۔

شیئر: