Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

  اسلام آباد... نامزد عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ انہوں نے اسپیکر سے بھی ملاقات کی۔ اپوزیشن کی طرف سے شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے بھی کاغذات لئے گئے ہیں۔صدر مملکت نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل یکم اگست کو طلب کررکھا ہے۔ پیرکو دوپہر2بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ اسپیکر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔منگل کو3 سہ پہر قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کا انتخاب ہو گا۔

 

شیئر: