اسلام آباد.. اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں اتوار کو یوم تشکر کے جلسے کے لئے اسٹیج سج گیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی جلسہ گا ہ پہنچ گئے ۔ اسٹیج پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک ،شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین اور دیگر قیادت موجود ہے ۔ عمران خان کی آمد پر جلسہ گاہ میں بدنظمی دیکھنے میں آئی ۔کارکنوں نے ایکدوسرے کو دھکے دئیے۔ ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں کارکنوں کی آمد گزشتہ رات سے شروع ہو گئی تھی۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔عمران خان کی آمد پر جلسہ گاہ میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے ۔ پارٹی نغموں نے ماحول کو گرما رکھا ہے۔ کارکن پرجوش ہیں۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے ہیں۔