انقرہ۔۔۔۔۔دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں ترکی کے ضلع شرناک کی تحصیل بیت الشباب کے دیہی علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم (پی کے کے) کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جینڈرمیری کمانڈ آف پبلک سکیورٹی کے زیر انتظام شرناک، وان اور حقاری کی یونٹوں کی طرف سے بیت الشباب کی تحصیل فراشین کے علاقے میں آپریشن 21 جولائی کو شروع کیا گیا۔