Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی،عمران

اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ۔نئے پاکستان کی بنیاد انصاف پر رکھی جاتی ہے۔ اتوار کو پریڈ گراونڈ میں یو م تشکر کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں جے آئی ٹی کے ارکان پر کتنا پریشر تھا۔ پانا مہ کیس کا فیصلہ سنانے والے ججوںکو سلام اور جے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں اپنے سامنے ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں جو پاکستان کے مسائل کو سمجھ بیٹھے ہیں۔ خوشی ہے کہ خواتین بھی پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے میں بھرپور جدوجہد کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشخبر ی دیتا ہو ں کہ نئے پاکستان کا میچ ہم جیت گئے ہیں۔ ایسا نظام لائیں گے جہاں غریب لوگ نہیں ملیں گے۔ انہوں نے ن لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مافیا ہمیشہ خریدنے کی کوشش کرتا ہے اور ڈراتا ہے۔ عمران نے کہا کہ ججوں نے مجھے کہا تم سڑکوں پر نہ جاو¿ اورعدالت میں آو اس لئے عدالت گیا تاہم سب نے کہا کہ یہ غلطی کی ہے اور انصاف کا موقع ضائع کردیا۔پیپلزپارٹی نے اور سیاسی کزن طاہر القادری نے کہا کہ غلطی کی ہے کیونکہ ہمارا عدالتی نظام طاقتور کاساتھ دیتا ہے لیکن آج اپنے ججوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ سپریم کورٹ نے آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔

 

شیئر: