Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہدخاقان، شیخ رشید اور خورشید شاہ کے کاغذات جمع

اسلام آباد... وزارت عظمی کے لئے ن لیگ کے امید وار شاہد خاقان عباسی، تحریک انصاف کے امیدوار شیح رشید اور پیپلزپارٹی کے امیدوار خورشید شاہ نے پیر کو کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔ شاہد خاقان کے ہمراہ خواجہ آصف ، سائرہ افضل تارڑ ، اعجاز الحق ، بلیغ الرحمان اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما موجود تھے۔ اسپیکر کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کریں گے ۔نئے وزیر اعظم کا انتخاب منگل کو سہ پہر 3 بجے ہوگا ۔وزیراعظم کے انتخاب کیلئے342کے ایوان میں172 ووٹ درکار ہیں۔ ن لیگ قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہے ۔

 

شیئر: