کابل۔۔۔افغان صوبہ ہلمند میں طالبان کے حملے میں 12پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق جنگجوؤں نے پولیس کی کئی چوکیوں کو گھیرے میں لیکر حملہ کردیا۔ حملے میں ایک درجن پولیس اہلکار زخمی ہوئے کئی کی حالت نازک ہے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 25پولیس اہلکار زخمی ہوئے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔