اسلام آباد.... وزیر اعظم کے عہدے کے لئے اپوزیشن جماعتیں کسی ایک امیدوار پر متفق نہ ہوسکیں۔ شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں اپوزیشن کے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اورسید نوید قمر، ایم کیو ایم پاکستان کی کشور زہرہ اورجماعت اسلامی کے صاحب زادہ طارق اللہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔