Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریتی سینن کا ڈانس مذاق بن گیا

بالی وڈ کی نئی ہیروئن کریتی سینن ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب تنقید اور مذاق کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔اس تنقید کا نشانہ کریتی کو ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ڈانس ویڈیو پر بنایا جارہاہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کریتی کو ڈانس کا کوئی ذوق نہیں۔ کریتی نے ابھی تک ان باتوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ ہفتے کریتی سینن نے لانگ گاؤن پہنے بالی وڈ فلم’’ مبارکاں‘‘ کے نئے گانے’’ہوا ہوا‘‘ پر عجیب ڈھنگ سے رقص کرکے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر ان کا مذاق اڑایاجارہاہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: