Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرض خواہوں سے بچنے کیلئے چہرے کی پلاسٹک سرجری

ووہان..... یہاں ایک 59سالہ خاتون نے پلاسٹک سرجری کراکے چہرہ بدل لیا۔ اس نے ذاتی قرض اسکیم کے تحت بینکوں سے 37لاکھ 10ہزارڈالر کے مساوی رقم حاصل کی تھی۔ جسکی ادائیگی انکے لئے مشکل تھی اور جب ادائیگی کی کوئی صورت نظر نہیں آئی تو انہوں نے نرالا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور قرض خواہوں سے بچے رہنے کے خیال سے انہو ںنے اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرالی۔ زود نامی یہ خاتون آخر کار پہچان لی گئی۔ اس پر دوسرے لوگوں کے شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے ٹرینوں میں سفر کا الزام بھی ہے جبکہ کچھ اور بھی فراڈ کے معاملات انکے ذمے ہیںحد یہ کہ انہوں نے اپنی سرجری کے اخراجات بھی دوسروں کے بینک کارڈ کے ذریعے کئے۔واضح ہو کہ چین کے300شہروں نے پچھلے دنوں یہ اعلان کیا تھا کہ لوگ اپنے ذاتی استعمال کیلئے فراخدلی سے قرضے حاصل کرسکتے ہیں اور یہ خاتون بھی قرض حاصل کرنے والوں میں شامل تھی مگر انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ قرض کی یہ رقم انکے گلے پڑ جائیگی اور نوبت یہاں تک آئیگی کہ وہ اپنی شکل و صورت بھی گنوا بیٹھے گی۔

شیئر: