بامکو ۔۔۔جرمن وزیر دفاع اْرزوْلا فن در لاین نے کہا ہے کہ افریقی ملک مالی میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 جرمن فوجیوں کی ہلاکت ایک مشکل لمحہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے ایک طرف تو فوج کو اپنی ذمہ داریوں کا پتہ دیتی ہیں اور دوسری جانب اس نقصان کا بھی جو اسے اٹھانا پڑا ہے۔ گزشتہ ہفتے مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل 2 جرمن فوجی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے جن کی لاشیں جرمنی پہنچا دی گئی تھیں۔ جرمن وزیر دفاع فن در لاین اسی تناظر میں مالی کے دورے پر ہیں۔