Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارم عظیم فاروقی تحریک انصاف میں شامل

   کراچی ... ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں ۔ٹو ئٹر پر بیان میں ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے پی ٹی آئی کی قیادت رابطے میں تھی مجھے شمولیت کی دعوت دی ۔آج میں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔ عائشہ گلالئی کے معا ملے پر انہوں نے کہا کہ اگر انہیں تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر اتنے تحفظات ہیں تو اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا۔ واضح رہے کہ ارم عظیم فاروقی نے کراچی میں بانی ایم کیو ایم کی متنازعہ تقریر کے بعد اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئی تھیں۔

 

شیئر: