اسلام آباد...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، یہ اچھی بات ہے۔آرمی چیف نے نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ مہمانوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ جمہوری عمل کو کیسے دیکھتے ہیں؟ جنرل باجوہ نے جواب دیا کہ ملک میں جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، یہ اچھی بات ہے۔ اس سوال پر کہ وزارت عظمی کی منتقلی کو کیسے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جیسا سب دیکھتے ہیں۔جنرل باجوہ نے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔