Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شردھا کپور کی فلم’’ حسینہ‘‘ کی ریلیز پھر موخر

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم’’ حسینہ‘‘ کی ریلیز ایک بار پھر موخر کردی گئی ۔ فلم کی ریلیز 18 اگست کوطےتھی ۔ فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان دنوں اکشے کمار کی فلم’’ٹوائلٹ‘‘ ریلیز ہوچکی ہوگی۔ اس لئے انھوں نے ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ڈائریکٹر اپوروا لاکھیا کا کہنا ہے کہ بڑے اسٹار کی فلموں کے ساتھ اپنی فلم ریلیز کرنا خودکشی کے مترادف ہوگا۔واضح ہو کہ اس سے قبل بھی3 مرتبہ اس فلم کی ریلیز کی تاریخیں بدلی جاچکی ہیں۔ فلم حسینہ میں شردھا کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ ایک  انڈرورلڈ ڈان بنی ہیں۔ ان کےساتھ ان کے بھائی سدھانت کپور بھی کام کررہے ہیں تاہم یہ فلم کب ریلیز ہوگیج اب تک کوئی نئی تاریخ کا اعلان نہیںہوا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: