نیویارک .... سعودی عرب نے گیارہ ستمبر 2001ءکے طیارہ حملوں کی منصوبہ بندی میں تعاون سے متعلق امریکہ کے 25 عدالتی دعوﺅں کو مسترد کردیا۔ نیویارک میں مین ہٹن کی عدالت میں دائر کردہ مقدمات کے جواب میں سعودی عرب نے واضح کیا کہ طیارہ حملوں سے مملکت کا کوئی تعلق نہیں اور دعویٰ دائر کرنے والوں کے پاس سعودی عرب یا اسکے ماتحت فلاحی انجمنوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ مملکت نے امریکی عدالت سے دعوے مسترد کرنے کی درخواست کردی۔مملکت نے اس امر کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی کہ ستمبر 2015ءکے طیارہ حملوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے مطالبات جسٹس جارج ڈینس مسترد کرچکے ہیں۔ سعودی عرب کے وکیل دفاع نے زور دیکر کہا کہ دعویٰ کرنے والوں کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں جس سے حملوں کی منصوبہ بندی یا منصوبوں پر عمل کرنےوالوں کے ساتھ سعودی عرب کے کسی عہدیدار یا اہلکارکا تعلق ظاہر کیا جاسکتا ہو۔