ریاض....عالمی ابلاغ کے ماہر اور اسکالر ڈاکٹر فہد الملیکی نے کہا ہے کہ ایران خطے کے امن و استحکام کو متزلزل کررہا ہے۔ سعودی حکومت ایرانی قائدین کی اشتعال انگیزیوں پر بہت زیادہ صبر کرچکے ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ کوئی نئی بات نہیں۔ ایران کے ساتھ ماضی میں متعدد بحران پیش آچکے ہیں۔ بین الاقوامی اور علاقائی ذرائع ابلاغ کا ریکارڈ اس قسم کے واقعات سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں سعودی سفارتخانے اور اسکے اثاثوں پر حملہ دہشتگردی ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون سے بغاوت کا واقعہ ہے۔ ایران نے ڈیڑھ برس گزر جانے کے باوجود ابھی تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا۔