Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیچر نے کمسن طالبہ کی شادی رکوا دی

کولکتہ۔۔۔۔متھرا پوراسکول کے ہیڈ ماسٹرنے اسکول کی دسویں کلاس کی بچی کی شادی رکوا دی۔انہوں نے اس کے والد کی مزاحمت کی بھی پروانہیں کی۔ہیڈ ماسٹر چندن کمار کا کہنا ہے کہ اس سال یہ پانچویں شادی ہے جو میں نے رکوائی جبکہ پچھلے 3برسوں میں بچوں کی شادیاں رکوانے کی تعداد 10تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں میں بچوں کی شادیوں کے واقعات تیزی سے بڑھے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بچوں کی شادی رکوانے کیلئے آگہی مہم تیز کردی گئی ہے۔ ہیڈ ماسٹر نے اب جو شادی رکوائی ہے اس لڑکی کا تعلق لال پور گاؤں سے ہے۔ہیڈ ماسٹر کا کہنا تھا کہ اتفاقاً ایک نوجوان سے ملاقات ہوگئی جس نے شادی کا بھانڈا پھوڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ بچی کا تعلیمی ریکارڈ شاندار ہے اور اگلے سال میٹرک کا امتحان دیگی۔میں نے گھرجاکر اس کے والد سے ملاقات کی اور کہا کہ شادی نہ روکی گئی تو پولیس کو بلاؤنگا ۔بعد میں شادی منسوخ کردی گئی۔

شیئر: