Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی نا اہلی کیلئے ایک اور درخواست

 
  اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔عائشہ گلالئی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 99 کے تحت کارروائی کی جائے اور انہیں ناہل کیا جائے۔حلقہ این اے 56 کی نشست پر دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔

 

شیئر: