رباط۔۔۔۔۔۔ مراکش سے متصل اسپین علاقے سبتہ میں داخل ہونے کی کوشش میں 70 مہاجرین زخمی ہو گئے۔مراکش کے خبررساں ادارے کے مطابق مراکش کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مراکش کے شمال میں زیریں صحارا کے افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے 70 افراد ہسپانوی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران سرحدی علاقے میں لگی خاردار تاروں کو سے زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر 2 سو افراد نے یورپ داخل ہونے کی کوشش کی جن میں سے 60 افراد کامیاب بھی ہو گئے۔ ریڈ کراس کے مطابق 14 زخمیوں کوغراست میں لیتے ہوئے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔