لکھنو- - - - - اترپردیس کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس سیشن 2017 میں لاکھوں روپے لے کر ایڈمشن کرانے کا گینگ فعال ہے۔ ریکیٹ نے ایک طالب علم کو طبی تعلیم ڈائریکٹوریٹ جنرل کے لیٹرپر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ کی نیٹ سینٹر کوٹے کی سیٹ الاٹ کرا دی۔ بینک اکاؤنٹ میں فیس بھی جمع کر دی۔ طالب علم نے جب انچارج سے کلاسوں کی تفصیلات مانگی تو جعلسازی کا راز فاش ہوا جس کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں حیدرآباد کا نررا وشال ریڈی جعلسازی کا شکار ہوا۔ خود کو طبی تعلیمی ڈائریکٹوریٹ کا افسر بتانے والے اپادھیا نام کے شخص نے لوہیا انسٹی ٹیوٹ میں سینٹر کوٹے کی سیٹ مختص کر لاکھوں روپے لے لئے۔ ڈائریکٹوریٹ کے لیٹر کے ساتھ اس نے ادارے کے ایڈمنسٹریٹر کے نام سے ڈاکومنٹ رسیونگ اور ویریفکیشن کا فرضی لیٹر جاری کر کے بینک اکاؤنٹ میں فیس بھی جمع کروا دی ۔ اپادھیا نے طالب علم نررا وشال ریڈی کو جہاں طبی تعلیمی ڈائریکٹوریٹ کے گھر لے جاکر فرضی الاٹمنٹ لیٹر تھما دیا۔