گونڈہ :اسکول میں ہنگامہ اور توڑ پھوڑ
گونڈہ ------گونڈہ میں بی جے پی ایم ایل اے کے حامیوں کے ذریعہ اسکول میں گھس کر توڑپھوڑ اور مارپیٹ کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ واردات ہوئی اسکول میں والدین ٹیچر کی میٹنگ چل رہی تھی۔ واردات کے بعد سے اسکول کے بچے و ٹیچر کے درمیان خوف کا ماحول ہے۔ دوسری جانب متاثرہ فریق کا کہنا ہے کہ جب وہ معاملے کی ایف آئی آر کرانے تھانے آئے تو وہاں موجود کوتوال نے کہا، ایم ایل اے کا نام معاملے سے ہٹالو، ایف آئی آر لکھ لیں گے۔ ضلع کی سول لائنس کالونی کے پاس واقع پی سی ایف گودام کے سامنے چلنے والے ایک پرائیویٹ اسکول ہے اسی اسکول میں وکٹم وید پرکاش مشر کا گھر بھی ہے۔ اطلاع کے مطابق دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے وید پرکاش مشر کے اسکول میں کرنیل گنج سے بی جے پی ایم ایل اے اجے پرتاپ سنگھ عرف للا بھیا کا نام لے کر ان کے قریب حامی داخل ہوئے۔ اسکول میں آتے ہی انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے کو توڑ دیا۔ اس کے بعد گاڑیوں نے اسکول کی دیواروں میں توڑ پھوڑ کی۔ ساتھ ہی بچوں کے لئے رکھی کرسیوں کو باہر کلاس روم سے باہر پھینک دیا۔