قاہرہ ....گزشتہ 30برس کے دوران دنیا بھر میں تعمیر کی جانیوالی انتہائی مہنگی 16فلک بوس عمارتوں میں ”ابراج البیت“کا نام سرفہرست آگیا۔بزنس انسائیڈر ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب نے دنیا بھر میں سب سے اونچا کلاک ٹاور مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے سامنے تعمیر کرتے وقت اس بات کا اہتمام کیا کہ کلاک ٹاور کی عمارت انتہائی اعلیٰ معیار کی ہو ۔ اس سلسلے میں بھاری اخراجات کی پروا نہیں کی گئی۔ کلاک ٹاور کا حقیقی نام ”ابراج البیت“ ہے جو مکہ مکرمہ میں ہے۔ یہ دنیا میں مہنگے ترین 16ٹاورز میں سرفہرست ہے۔ اس پر 15ارب ڈالر لاگت آئی۔2012ءمیں مکمل ہوئی۔”مرکز المملکہ“ (کنگڈم ٹاور) مہنگے ترین ٹاورز میں 13ویں نمبر پر ہے۔ اس پرایک ارب ڈالر لاگت آئی۔ 2002ءمیں مکمل ہوا۔ ریاض میں ہے۔