Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت:بنگلہ دیشیوں کو ڈاک کے ذریعے پاسپورٹ کی سہولت

ریاض .... بنگلہ دیشی جریدے دی ڈیلی اسٹار نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب میں بنگلہ دیشی سفارتخانے نے اپنے ہموطنوں کو ڈیجیٹل پاسپورٹ سعودی محکمہ ڈاک کے ذریعے حاصل کرنے کی سہولت فراہم کردی۔ یکم اگست سے اسکا آغاز کردیا گیا۔ مملکت میں مقیم بنگلہ دیشی شہری اپنا پرانا پاسپورٹ”برید سعودی“ کے ذریعے سفارتخانے بھیج کر نیا پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے بنگلہ دیشی شہریوں کا وقت بچے گا اور انہیں سفر کی زحمت نہیں ہوگی۔بنگلہ دیشیو ںکو اس سے قبل پاسپورٹ کی کارروائی کیلئے سفارتخانے اور قونصل خانے کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ کفیل یا دفتر سے اجازت لینا پڑتی تھی۔ اب وہ 40تا 80سعودی ریال خرچ کرکے گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔ اس میں پاسپورٹ فیس شامل نہیں۔ پاسپورٹ کے اجراءمیں 20سے 25روز صرف ہونگے۔

شیئر: