ریاض ..... کونسل آف کمپٹیشن نے سافٹ ڈرنک فروخت کرنے والی کمپنی پر 50لاکھ ریال جرمانہ کردیا۔ کمپٹیشن سسٹم کی خلاف ورزی اور مشروبات کے نرخ بڑھانے کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔ کونسل آف کمپٹیشن نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ عبدالھادی عبداللہ القحطانی کمپنی پر پیپسی کولا کے نرخ بڑھانے پر50لاکھ ریال جرمانہ کیا گیا ہے اور مقامی اخبارات میں اس کی اطلاع کمپنی کے خرچ پر شائع کرنے کی سزا دی گئی ہے۔